رحیم یارخان (نامہ نگار) تین سال کے طویل انتظار کے بعد شیخ زید ائیرپورٹ سے فضائی آپریشن ایک بار پھر بحال ہو گیا۔ سائوتھ ائیر کی پہلی پرواز72مسافروں کو لے کر کراچی سے رحیم یارخان پہنچی جہاں مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مئی202میں بھارت نے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کرکے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی اس علامت کو نقصان پہنچایا تھا۔ واضح رہے کہ 1993میں تعمیر کیے گئے اس ایئرپورٹ کانام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا تھا۔




