صارفین کو بھاری بلوں سے نجات دلائی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سا بق ممبر ایگزیکٹو و صدر کلاتھ مرچنٹس امین پور بازار رانااکرام اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ کئے جانیوالے معاہدوں پر نظر ثانی کر کے صارفین کوبھاری بلوں کے عذا ب سے نجات دلائی جائے انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اپنے جائز مطالبات کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جانے کیلئے تیار ہیں اب حکمرانوں کو فیصلہ کرناہے کہ وہ 40 IPPs کو بچانا چاہتے ہیں یا ملک کے کروڑوںعوام کو انہوں نے کہا کہ آئی پی پیزکو جو کپیسٹی پے منٹ کی جارہی ہے اس نے پوری قوم کوذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے رانااکرام اللہ نے ادویات کی قیمتوں میںاضافہ کرناحکومتی بے حسی کا کھلا ثبوت ہے غریب و متوسط طبقہ جن کے کیلئے علاج کی سہولتیں پہلے ہی ناپید ہیںاسے اب مارکیٹ سے مہنگی دوائیں خریدنے کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے بے بسی و لاچاری کا سامنا ہوگا اور وہ بغیر علاج کے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں