فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکو ریجن میں صارفین بجلی کے مسائل فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ کھلی کچہریوں میں فیسکو کے اعلی افسران بھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قونین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے۔ صارفین بجلی کی جانب سے فیسکو کو اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔فیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔ گذشتہ روز فیسکو ریجن کے تمام 147سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریوں میں عوام الناس کی طرف سے اووربلنگ، خراب میٹروں کی تبدیلی، بجلی کے انقطاع، خراب ٹرانسفارمرز اور نیو کنکشنز کی کل560شکایات موصول ہوئیں جن کافوری ازالہ کر دیا گیا۔ فیسکو فرسٹ سرکل میں کل192شکایات میں سے192کا ازالہ کیا گیاان میں خراب میٹرز کی7، سپلائی بندش کی85، نیو کنکشن 20اور دیگر 80شکایات موصول ہوئیں۔ اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 92میں سے92شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں اوور بلنگ کی4، خراب میٹرز کی12، سپلائی بندش کی 40، نیو کنکشن 22اور دیگر14شکایات موصول ہوئیں۔ جھنگ سرکل میں 29میں سے 29شکایات کاازالہ کیا گیاان میں خراب میٹرز کی4، سپلائی بندش کی9، نیو کنکشن 2اور دیگر14شکایات موصول ہوئیں۔ سرگودھا سرکل میں 88میں سے 88شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی3، سپلائی بندش کی90، نیو کنکشن4اور دیگر 21شکایات موصول ہوئیں۔ میانوالی سرکل میں 71میں سے 70شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی12، سپلائی بندش کی34،خراب ٹرانسفارمر1، نیو کنکشن10اور دیگر14شکایات موصول ہوئیں۔جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں موصول88شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے ان میں خراب میٹرز کی15، سپلائی بندش کی51اور دیگر22شکایات موصول ہوئیں۔




