کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے سینئر اداکارہ صبا حمید کو امریش پوری قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل بس تیرا ساتھ ہو میں فرحان سعید مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ ثنا جاوید موجود ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں صبا حمید، ٹیپو شریف ودیگر شامل ہیں۔حالیہ انٹرویو میں فرحان سعید نے آن اسکرین والدہ صبا حمید سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صبا حمید کا موازنہ بالی ووڈ کے لیجنڈ امریش پوری سے کیا، امریش پوری نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں کام کیا ہے اور وہ مشہور ولن کے طور پر جانے جاتے تھے، مسٹر انڈیا میں خوش ہوا جیسے سدا بہار کردار انہوں نے ادا کیے ہیں۔اداکار نے کہا کہ جب میرے ہمسفر ہٹ ہوا تو صبا حمید کے ہاتھ چومے کیونکہ ان جیسا ولن کا کردار نہیں نہیں کرسکتا تھا، وہ منفی کردار اتنی آسانی سے کریں گی تبھی ہیرو چمکے گا جب ایک ولن چمکتا ہے۔فرحان سعید نے کہا کہ لوگوں نے ہالا (ہانیہ عامر) کے لیے حمزہ کی امدادی کوششوں کو صرف اس لیے پسند کیا کہ تائی جان (صبا حمید) ان کے لیے خطرہ بن رہی تھیں، اب وہ ایک بار پھر ان کے ساتھ بس تیرا ساتھ ہو میں کام کررہا ہوں۔




