کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ صبور علی نے ماں بننے کے 2 ماہ بعد اپنی گود بھرائی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔صبور علی اور ان کے شوہر اداکار علی انصاری نے 19 مارچ کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے نومولود بچی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے والدین بننے کی خوشخبری دی تھی۔




