صحابہ کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام عشرہ حضرت فاروق اعظم و حضرت عثمان ذوالنورین کے سلسلہ میں عظمت صحابہ سیمینار جامع مسجد انوار محمد ی اشرف آباد میں منعقد ہوا ‘ جس میں ناظم اعلیٰ جامع القرآن پروگرامز علامہ سید حسن مجتبیٰ ترمذی اور علامہ شفقت علی حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ علیہم سے محبت ہمارے ایمان کا جز ہے’صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ علیہم نے اپنی زندگی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر گزار کر امت کو راہ دکھائی کہ دنیا و اخرت کی کامیابی صرف اور صرف اپنی زندگیاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے مطابق گزارنے میں ہے اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرامرضی اللہ تعالیٰ علیہم کو روشن ستاروں کی مانند قرار دیا حضرت فاروق اعظم و حضرت عثمان ذوالنورین وہ عزت و عظمت والے صحابہ ہیں جنہوں نے ایمان کی نظر سے چہرہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی’ انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث نے ہمیں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ علیہم کا ادب کرنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا ہے’ آج کے حالات میں اگر ہم نے کامیاب ہونا ہے تو ہمیں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ علیہم جیسی زندگی اپنانا ہوں گی’ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو خلفاء راشدین خصوصا حضرت عمر جیسا کردار اپنانا ہوگا جس سے ایک اسلامی اور پرامن معاشرہ بن جائے گا اور ہمیں غربت’ افلاس’ دہشت گردی اور دیگر فتنوں سے نجات حاصل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں