کراچی (بیوروچیف) صحافت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اے پی این ایس کے صدر’ سینیٹر سرمد علی کو دوسری بار ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس سندھ میں تقریب کے دوران گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے پرنٹ میڈیا کے فروغ’ صحافتی معیار کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کرنے پر سرمد علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔ سینیٹر سرمد علی کو اس سے قبل 2013ء میں بھی ستارہ امتیاز دیا گیا تھا۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے اعلیٰ قومی اعزاز ملنے پر سینیٹر سرمد علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ستارہ امتیاز ملنا نہ صرف ان کی پیشہ وارانہ قابلیت کا ثبوت ہے بلکہ پوری صحافی برادری کیلئے بھی باعث فخر ہے۔




