صحافت ریاست کا چوتھاستون نظر انداز نہیں کیاجاسکتا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے صحافت ریا ست کا چوتھاستون اس لئے اسے کسی طرح بھی نظر انداز نہیں کیاجا سکتا۔ جمہو ر یت کے استحکام اور آمریت کیخلاف صحافیوں کامثبت کردار تار یخ کا حصہ ہے۔صحافت میں سچائی ذمہ داری اور محفوظ ماحول ناگزیر ہے۔ ایسے حالات میں زبان اور قلم کوروکانہیں جا سکتا۔صحافی نہ صرف پیشہ ورانہ بلکہ سماجی اقدارکے امین اورقوم کے ترجمان ہیں دنیابھرمیں حق اور سچ لکھنے کی وجہ سے جان قربان کرنے والوں کے نام ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے-عالمی یوم آزادی کے موقع پر صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ سچائی کے بغیرامن بھی ممکن نہیں صحافت کا جمہوری معاشرے میں کلیدی کردارہے-انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں صحافیوں کاکردارلائق تحسین ہے بھارتی میڈیا جھوٹ جبکہ پاکستانی میڈیانے ہرلحاظ سے سچ لکھا-ان کاکہناتھاکہ احتساب اور شفافیت کے لیے آزاد صحافت ناگزیرہے تاہم صحافتی اصولوں کی پاسداری بھی ضروری ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں