جڑانوالہ(نامہ نگار)تاندلیانوالہ کے سینئر صحافی آصف جٹ کیخلاف مبینہ جھوٹی بے بیناد اور من گھڑت ایف آئی آر کے اندراج پر جڑانوا لہ کی صحافی برادری نے شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا ہے جڑانوالہ پریس کلب کے عہدیدارا ن و ممبران نے مبینہ طور پر من گھڑت بے بیناد اور حقائق کے منافی ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جرائم کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش پر سینئر صحافی آصف جٹ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے جڑانوالہ کی صحافی برادری کا مزید کہنا ہے کہ جرائم اور ناانصافی بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنا صحافی کا بینادی حق اور پیشہ ورانہ زمہ داری ہے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور آزادی صحافت کو دبانے کی ہر کوشش ناقابل قبول ہے آزاد صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہے اور صحافیوں کو انکے فرائص کی ادائیگی کے دوران مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جڑانوالہ کی صحافی برادری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،آئی جی پنجاب،آر پی او فیصل آباد سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا غیر جانبدرانہ جائزہ لیکر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے اور مبینہ طور پر جھوٹے من گھڑت مقدمے کو فی الفور خارج کیا جائے اور ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔




