صحت مند شہری ملکی ترقی کی بنیاد ہیں

اسلام آباد ( بیو رو چیف)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے اور ڈاکٹرز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ناگزیر ہوچکا ہے،صحت مند شہری ملکی ترقی کی بنیا دہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کا معیشت سے براہ راست تعلق ہے، صحت مند شہری ملکی ترقی میں زیادہ فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔ امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام سے معیشت پر بوجھ کم ہوتا ہے۔ احسن اقبال نے نوجوان ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ طبی اخلاقیات پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں