چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن بے مثل اقدام،صحت مند عوام کے تحت ضلع چنیوٹ میں کلینک آن ویل فیزٹو کا افتتاح کردیا گیا۔دوسرے مرحلے میں ضلع کو 9نئی جدید ترین ایئرکنڈیشنڈ وین فراہم کردی گئیں۔مجموعی طورپر14گاڑیاں کلینک آن و یل پروگرام میں شامل ہوگئی ہیں،کلینک آن ویل کا دائرہ شہر سے بڑھا کر تحصیلوں اور دوردراز علاقوں تک بڑھادیا گیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زوہیب اور دیگر ڈاکٹرز وافسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے وہیکلز کی چابیاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹرز کے حوالے کیں۔ڈپٹی کمشنر نے نئی گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور موجودہ طبی آلات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈاکٹرز وطبی عملے سے گفتگو کی اور انکی خدمات کو سراہا۔




