کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے فیمینزم اور معاشرتی اقدار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صحت مند معاشرہ اقدار، عزت، احترام اور ذمہ داری کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔سارہ خان، جو پاکستان کی مقبول ترین اداکاراں میں شمار ہوتی ہیں، حال ہی میں اپنے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کے ساتھ فیمینزم، عورت مارچ اور معاشرتی تبدیلیوں سے متعلق بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔اپنے ایک بیان میں سارہ خان نے کہا کہ ایک مضبوط معاشرہ اقدار، وقار، احترام اور ذمہ داری پر قائم ہوتا ہے۔




