جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین دی جا رہی ہے پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں مذکور نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں کیونکہ اگر ایک بچہ بھی رہ گیا تو خطرہ باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند پاکستان کیلئے پولیو فری معاشرہ ناگزیر ہے اور حکومت کا ہدف رواں سال پولیو کیسز کو صفر تک لانا ہے انہوں نے فیلڈ ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ بلا خوف و اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں مذکور کا کہنا ہے کہ پولیو سے متعلق آگاہی بیدار کرنے کیلئے عوامی مقامات پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ آئیں ملکر اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل اور پولیو فری پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔




