فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جا رہی ہے،فیصل آبادسمیت ملک بھر میں لاکھوں پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں،گزشتہ مہم کے دوران کروڑوں بچوں تک رسائی حاصل کی گئی، یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ جان ہے تو جہان ہے انسانی جان کو درپیش بیماریوں سے بچا نے کے لئے صرف حکومت وقت کو ہی نہیں ہر پاکستانی فرد، والدین ،اساتذہ اکرام ،میڈیا اور معاشرے کے زمہ داران کو اپنی اپنی ڈیوٹی نبھانی چاہئے پولیو کے خاتمے کے لئے مہم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارالائیڈ ہسپتال فیصل آبادون کے سینئر رجسٹر ار ڈاکٹر معروف وینس نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے وائے ڈی اے پنجاب اور فیصل آباد کی ڈاکٹر برادری اور پیرا میڈیکل سٹاف اور پولیو ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر معروف وینس نے کہاہے کہ پنجاب میں فیصل آبادکی خواتین کو چاہئے کہ اس مہم کو تمام شہروں ، تحصیلوں، گلی گلی،نگرنگر اور کوچہ کوچہ عام کرے پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا نے کی مہم کو کامیابی دلائے ان کی رہنمائی کریں اس مہم کو شاندار انداز میں کامیاب کروائے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، ایک بھی بچہ رہ گیا تو خطرہ باقی رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ صحت مند پاکستان کے لیے پولیو فری معاشرہ ناگزیر ہے،حکومت کا ہدف رواں سال پولیو کیسز کو صفر تک لانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔۔ انہوںنے کہاکہ فیلڈ ورکرز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ان کی حفاظت اور سہولت یقینی بنائی جا رہی ہے




