صدر زرداری چین کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (بیورو چیف)صدرِ مملکت آصف علی زرداری 25سے 30اپریل تک چین کا اہم دورہ کریں گے، دورے کے دوران وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور دفاعی تعاون کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔صدر آصف علی زرداری چین کے شہر چانگ شا اور سانیا سمیت مختلف شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں