فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدیقیہ قبرستان راجہ چوک پیپلزکالونی نمبر2 لاوارث ہو گیا’ قبرستان میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے’ صفائی ستھرائی کا نظام سرے سے ہے ہی نہیں’ قبرستان نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا’ قبرستان میں لگے پودے پانی نہ ملنے کی وجہ سے سوکھ گئے’ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت تدفین کرنا انتہائی مشکل ہو گیا’ اکثر قبریں ٹوٹ چکی ہیں جن کا کوئی والی وارث نہیں ہے’ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فل الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے’ شہریوں کا کہنا صدیقیہ قبرستان شہر کے بڑے قبرستانوں میں سے ایک ہے’ مگر جہاں سہولیات ناہونے کے برابر ہے’ بے ہنگم قبروں کی وجہ سے قبرستان میں پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے’ انتظامیہ کی کئی بار توجہ دلائی ہے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی’ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ صدیقیہ قبرستان میں مناسب دیکھ بھال کا بندوبست کیا جائے’ صفائی ستھرائی کروائی جائے اور نشئیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے۔




