صفائی ورکرز کی محنت اور لگن دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے

مکو آنہ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے عید الاضحی پر تین دن سخت گرمی میں کام کرنیوالے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دس ہزار روپے کے چیک ایف ڈبلیو ایم سی یوسی 32 مکوآنہ کے سپروائز امتیاز لڈواور سابقہ وائس چیئرمین رانا نادر علی ذکی نے سینیٹری ورکرز کو تقسیم کیے ۔اس موقع پر سا بق وائس چیئر مین رانا نادر علی ذکی اور سپر وائزر امتیاز لڈو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ورکرز ہمارے معاشرے کا حسن ہیں عیدالاضحی پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کو ملک بھر میں سراہا گیا ہے صفائی مہم کی کامیابی کا سہرا صفائی ورکرز کے سر ہے،سخت گرمی میں بھی کام جاری رکھاجس پر پنجاب کے عوام کی طرف سے صفائی ورکرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں صفائی ورکرز کی محنت اور لگن دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے عیدالاضحی پر تیز رفتار صفائی کی ایسی مثال قائم کی گئی جسے تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں