صفدرآبار میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا،نشہ کے عادی3افراد چل بسے

صفدرآباد(نامہ نگار)نشہ آور ادویات کااستعمال اور نشہ کے ٹیکے ؟سانگلہ ہل میں ایک ہی دن3 نا معلوم نشئی اگلے جہان سدھار گئے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سانگلہ ہل میںریلوے اسٹیشن کے کوارٹرز کی مسجد کے عقب میںایک نشئی کی ڈید باڈی ملی،دوسرے نشئی کی ڈیڈ باڈی سانگلہ ہل بٹ ہوٹل کے سامنے والی گلی میں پڑی پائی گئی جبکہ گورنمنٹ بوائزکالج سانگلہ ہل کے قریب کھلے نالے میں ایک نامعلوم نشئی مردہ حالت میں پایا گیا۔جب طلبہ اور کالج کا عملہ کالج آئے تو انہیں بدبو کا احساس ہوا ،بدبو اتنی زیادہ تھی کہ تعفن پھیل رہا تھا۔عملے نے قریبی جگہوں جا کر دیکھا تو قریب ہی نالے میںایک ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی تھی ۔سانگلہ ہل اور گردو نواح کے لوگوں میں تین ڈیڈ باڈیز کی خبر سن کرخوف و ہراس پھیل گیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ نشیئوں میں نشہ کے ٹیکے لگانے کا رحجان بہت بڑھ چکا ہے ،ظاہر ہے کہ ان نشیئوں کو شہر سے نشہ آور ادویات اور نشہ کے ٹیکے ملتے ہو ں گے جو وہ استعمال کرتے ہیں۔نوجوان نسل تباہ و برباد ہورہی ہے کوئی اس طرف توجہ نہیںدیتا ۔منشیات کا استعمال ،نشہ کی دوائیاں اور ٹیکے یہ سب کیا ہو رہا ہے شہریوں میںاضطراب،بے چینی اور خوف سرایت کرنے لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں