صفدر آباد روڈ پر رکشے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

صفدرآباد(نامہ نگار)ہل پارک سانگلہ ہل کے قریب صفدرآباد روڈ پر ایک لوڈر رکشے میں اچانک آگ بھرک اٹھی۔اطلاعات کے مطابق ایک لوڈر رکشہ کشمیر گھی لوڈ کر کے سبزی منڈی جا رہا تھا کہ راستے میںاچانک لوڈر رکشہ آگ کی لپیٹ میں آگیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شہریوں نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا ۔آگ لگنے سے رکشے کو جزوی نقصان پہنچاتا ہم ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بر وقت آگ پر قابو پا لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں