صفدر آباد میں عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں محافل جاری

صفدرآباد(نامہ نگار)جامع مسجد قیوم صفدرآباد میںعید میلاد النبیۖکے سلسلے میں بارہ روزہ شاندار اور عظیم الشان محافل جاری ہیںجو کہ روازانہ بعد از نماز عشاء منعقد ہو رہی ہیں۔ان محافل کی صدارت خطیب جامع قیوم علامہ حاجی محمد فیض الرحمٰن کریمی فرماتے ہیں۔تلاوت،نعت رسول مقبولۖ اور علماء کا روح پرور خطاب ہوتا ہے۔مسجد کو رنگ برنگ لائٹوں سے مزین کیا گیا ہے۔رات کے وقت ان لائٹوں کا خوبصورت نظارہ دلوں کو مسرت اور حسین خوشیاں عطا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں