صفدر آباد کے ماہنیانوالہ روڈ کو جلد تعمیر کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جس لگن سے اپنے صوبے کے عوام کی خد مت کر رہی ہیں انہیں سلام کرنے کو دل کرتا ہے اور یہ ان کا حق بھی ہے۔ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے صفدرآ با د کے شہری ان سے ایک حقیر سے درخواست کرنے کی جسارت کر رہے ہیں کہ جہاں آپ پنجاب بھر کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہیں وہاں صرف ایک نظر صفدرآباد شہر کی ایسی سرک پر کر دیجیئے جسے ماہنیانوالہ روڈ کہا جاتا ہے۔دراصل یہ روڈ ریلوے کی جگہ پر بنی ہوئی ہے لیکن استفادہ پورے علاقے کو ہو رہا ہے،جو کہ اچھی بات ہے جس نے بھی یہ سڑک تعمیر کروائی اللہ اسے جزائے خیر دے آمین ۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اس روڈپر اکثر سرکاری دفاتر اور پولیس سمیت اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر ہیں۔شہری عرصہ دراز سے اخبارات میں مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ اس روڈ کی توسیع کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں