فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف صنعت کار’ سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر کے بڑے بھائی چوہدری حبیب احمد گجر 2سال کیلئے آل پاکستا ن ٹیکسٹائل پرو سینگ ملز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ مرکزی چیئرمین منتخب ہوگئے، ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروا ئے تھے۔ ان کی کامیابی کا باضابط اعلان22ستمبر کو لاہور میںہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کیاجائے گا۔ چوہدر ی حبیب احمد گجر 5-6سال قبل ر یجنل چیئر مین بھی رہے۔ اجلاس عام میں انڈسٹری کے معاملات حل کروانے’ حکمرانوں اور اداروں کے ساتھ گفتگو کی صلاحیت اور بصیرت کا اعتراف کیا گیا۔ چوہدری حبیب احمد گجرکاکہناتھا کہ وہ اپٹپماکے اراکین کے شکر گزارہیں جنہوں نے ان پر اعتمادکیاوہ ٹیم کے ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر کومشکلات سے نکالنے اورمعاشی استحکام میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔




