صوبہ بھر میں سبز انقلاب کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

نارووال(نامہ نگار)محکمہ زراعت زرعی انجینئرنگ کے زیراہتمام وزیراعلی پنجاب مریم نوزشریف کی طرف سے پنجاب کلین ائیر پروگرام کے تحت کاشتکاروں میں زرعی آلات کی تقسیم کے حوالے سے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوسارہ لونی کی سربراہی میں پنجاب کلین ائیرپروگرام کے تحت درخواستوں پرقرعہ اندازی کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹرزرعی انجینئرنگ حمزہ بشارت،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزرعی انجینئرنگ انیس المصطفیٰ ، انجینئر محمدفیضان، زراعت آفیسر محمد عادل، رانا محمدگلزاراحمدکے علاوہ کاشتکاروں کی بڑی تعداد اس موقع پرموجودتھی۔اے ڈی زرعی انجینئرنگ انیسں المصطفیٰ نے اے ڈی سی آر کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پنجاب کلین ایئرکے حوالے سے منعقدہ قرعہ اندازی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پنجاب کلین ایئرپروگرام کے تحت ضلع بھر میں زرعی آلات فراہم کیے جائیں گے جس پر پنجاب حکومت کی طرف سے 60فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔جس کے لیے محکمہ کوضلع بھر سے برائے سال 2026اور2027 کے لیے166 درخواستیں موصول ہوئیں۔جن میں سے 25درخواستیں منسوخ کی گئی اورجانچ پڑتال کے بعد 141درخواستیں منظورکی گئیں جن پرقرعہ اندازی کی گئی۔ اے ڈی سی آرنارووال سارہ لونی نے اس موقع پرکاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرمیں کاشتکاروں کے لئے زرعی انقلابی پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ جدیدزرعی مشینری کی خریداری کے لیے بنک آف پنجاب کے ذریعے 3کروڑ تک بلاسود قرضے بھی دئیے جارہے ہیں جس کامقصدکاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرناہے کیونکہ وزیراعلی پنجاب کاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اے ڈی سی آر نارووال نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی طرف سے صوبہ بھرمیں زرعی ترقی کے لیے اربوں روپے کے انقلابی پروگرام کا تسلسل اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں