ضلعی انتطامیہ ٹوبہ کے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے ٹھس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اوپن مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جس نے عام شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شہر کے مختلف بازاروں میں چینی کی قلت دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ متعدد دکان دار من مانے داموں چینی فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی حد سے تجاوز کر چکی ہے، اور اب چینی جیسی بنیادی ضرورت کی شے کا مہنگا ہونا سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور چینی کی قیمتوں کو اعتدال پر لایا جائے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کے دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے، مگر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صورت حال زیادہ تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں