ضلعی انتظامیہ غریب دکانداروں کا روز گار نہ چھینے ،چھوٹے دکانداروں کا مطالبہ

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) دیہی علاقہ سدھار اور گردونواح میں بند لائٹ میں ہی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے،غریب اور کم بجلی استعمال کرنے والے دوکانداروں کا روزگار نہ چھینا جائے،دوکاندارتفصیلات کے مطابق دیہی علاقہ سدھار اور گردونواح کے غریب اور چھوٹے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی معلوم ہے کہ پاکستان نازک صورت حال سے گزر رہا ہے ہم نے ہمیشہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے لیکن ہماری دوکانوں میں صرف ایک دو بلب چلتے ہیں اس میں اگر حکومت کو توانائی کی بچت میں فائدہ ہوتا ہے تو ہم یہ ایک دو بلب بھی بند کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس مہنگائی کے دور میں ہماری دوکانیں نہ بند کروائی جائیں مہنگائی کے باعث گھر اور دوکانوں کے بجلی کے بل گیس کے بل بچوں کے سکولز کی فیسیں اور دیگر گھریلو اخراجات تو پہلے ہی نہیں پورے ہو رہے دوکانیں بند کرنے سے ہماری دوکانداری بھی تباہ ہو جائے گی اور بے روزگار ہو جائیں گے دوکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بند لائٹ میں دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ اپنے بچوں کیلئے روزگار کما سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں