فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاک آرمی سے یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلی۔ ضلع کونسل چوک سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کی۔ ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،اے ڈی سی جی انور علی،اے سی سٹی عادل عمر کے علاوہ مسلم لیگی رہنما فقیر حسین ڈوگر،حاجی اکرم انصاری،عمر اسرار منے خان، علامہ محمد ریاض کھرل، مولانا حفیظ ودیگر شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے’ معرکہ حق کوسال مکمل ہونے پرضلعی انتظامیہ نے متعدد پروگرامز کا شیڈول مرتب کیا ہے۔




