ضلعی پولیس ان ایکشن،2949منشیات فروش گرفتار،کروڑوں کی منشیات برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے رواں سال کے دوران 2949 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔ تفصیل کے مطابق ضلعی پولیس نے شہر بھر سے منشیات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کارروائیاں کر رہی ہیں اور رواں سال کے دوران مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2949 بدنام منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 2800مقدمات درج کئے گئے اور پکڑے جانیوالے ملزمان کے قبضہ سے 1150 کلو گرام چرس’ 43کلو گرام آئس’ 360کلوگرام ہیروئن’ 600 کلو گرام بھکی’ 3684لیٹر لہن اور 42200 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے جو گزشتہ سالوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ سی پی او نے کہا کہ منشیات فروشوں کیساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیس ڈرگ مافیا کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں