چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈان کیا۔ لیکٹو سکین مشین سے دودھ کے جانچ پڑتال کی گئی اور50دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 6400 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دودھ میں برف اورپانی کی ملاوٹ کرکے مقدار کو بڑھایا گیا تھا۔120 لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف جبکہ دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ 18ہزار روپے کے جرمانے کئے۔متعدد ملک شاپس اور ملک کولیکشن سنٹرز پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپیمارے،صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات اور ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے فوڈ پوائنٹس کو 35ہزار روپے کے جرمانیجبکہ کریانہ سٹور کو لیبارٹری تجزیہ رپورٹ کے مطابق گھی کا سیمپل فیل ہونے پر25ہزار روپے جرمانہ عائد،دوران معائنہ 4 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات اور آدھا کلو سے زائد کھلا رنگ تلف کرایا گیا۔




