فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سزائے موت کے قیدی کی ضمانت کروانے کیلئے نامور وکیل کروانے کیلئے 25لاکھ کی رقم کی رقم ہتھیانے والا قانون کے شکنجے میں آ گیا۔چک جھمرہ کے علاقہ 106 ج ب کے رہائشی صفدر علی نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس نے اپنے عزیز سزائے موت کے قیدی کی ضمانت کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں نامور وکیل کرنے کیلئے اس کے دوست ملزم عمر دراز نے مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 25لاکھ کی رقم حاصل کی اور حسب معاہدہ وکیل کروا کر دیا نہ ہی رقم واپس کی۔ ضمانت نہ ہونے پر ملزم سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد چیک دیا جوکہ بوگس نکلا، چک جھمرہ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔




