ضمنی الیکشن،امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)23نومبر کوہونے والے ضمنی الیکشن میں الیکشن ٹربیونل سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے بعد امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دی گئیں۔ تفصیل کے مطابق ضلع فیصل آباد کے پانچ حلقوں این اے104′ این اے96′ پی پی115′ پی پی116 اور پی پی96 کے امیدوار سامنے آ گئے۔ این اے104 سے سابق ایم پی اے شکیل شاہد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی جبکہ حسن مسعود اور شہیر حیدر ملک کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد 13امیدوار راجہ دانیال’ احسان افضل خاں’ بشارت علی’ حامد رشید’ حسن جاوید’ راجہ ریاض احمد’ رانا عدنان جاوید’ شکیل حسین’ صبح خان ایس کے عامر چدھڑ’ عبدالرئوف رشید’ نجمہ افضل خاں اور وحید احمد کا مقابلہ ہو گا۔ جبکہ این اے 96 میں 24امیدوار مدمقابل ہیں جن میں رائے بشارت خاں’ محمد شاہ جہان خاں’ محمد بلال بدر’ محمد اشرف چوہدری’ محمد عاصم افضل’ شاہد اقبال اعوان’ سید آصف اﷲ شاہ بخاری’ تیمور علی خان’ ارشد محمود’ نواب شیر وسیر’ عرفان شاہد وسیر’ وقاص شہزاد’ یاسر رضا اعوان’ رائے وقاص اسلم’ اصغر علی’ رائے اعجاز حسین’ محمد احمد’ رفیع اﷲ خاں نیازی’ محمد عامر حفیظ کھوکھر’ رائے زرغام بشارت’ ملک ظفر اقبال’ عبدالوحید خاں نیازی’ نزاکت علی اور عذراں پروین کے کاغذات منظور ہو گئے جبکہ صوبائی حلقہ پی پی115 میں تین امیدواروں رانا مرتضیٰ حکیم’ اظہر وسیم اور شہباز گلزار کے کاغذات الیکشن ٹربیونل میں مسترد ہونے کے بعد 9امیدواروں مسلم لیگ (ن) کے میاں طاہر جمیل’ بیرسٹر آفاق طاہر’ شفقت رسول’ اصغر علی قیصر’ محمد اصغر’ احمد طارق چیمہ’ رانا نعیم دستگیر اور سہیل کاشف میدان میں ہیں۔ حلقہ پی پی116 میں 8امیدواروں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں’ اقرا ثنائ’ خواجہ اسد اعجاز’ رانا نعیم دستگیر’ اصغر علی قیصر’ بلال حسن’ سرمد فضل حسین اور عبدالرشید میں مقابلہ ہو گا۔ جبکہ 3نومبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ اس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہو گی اور 4نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں