طارق آباد ،2متحارب گروپوں میں تصادم،گولیاں لگنے سے راہگیر لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) طارق آباد میں دو متحارب گروپوں میں مسلح تصادم’ فائرنگ کی زد میں آ کر راہگیر زخمی ہو گیا، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے دونوں گروپوں کے 6نامزد اور 18نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔چوکی طارق آباد کے اے ایس آئی بلال نے بتایا کہ طارق آباد میں ابوبکر’ علی رضا’ علی عباس اور ان کے درجن بھر مسلح ساتھیوں کا دوسرے فریق حمزہ’ فیضان’ نور زمان اور ان کے 7نامعلوم ساتھی آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچا تو ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر محمد رمضان گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے مذکورہ متحارب گروپوں کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں