طارق روڈ سے 3کم سن بہن بھائی اغوا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقہ طارق روڈ سے تین کم سن بہن بھائی اغوائ’ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق طارق روڈ کے رہائشی فیصل محمود نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا اسکی اہلیہ نے فون کر کے بتایاکہ 13سالہ محمد احمد’ 11سالہ کرن اور 4سالہ زوہان گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک غائب ہو گئے، تلاش کرنے کے باوجود بھی علم نہ ہو سکا۔ جس پر گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں