طالبان فرار ہو رہے’ عطاء تارڑ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئی، طالبان بھاگنے پر مجبور ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کوپیارکی زبان سمجھا رہے تھے ان کوسمجھ نہیں آرہی تھی، افغان طالبان دوڑیں لگانے پر مجبور ہوگئے، ہم کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟ خیبرپختونخوا حکومت کوٹمبر،ڈرگ، تمباکوکا کچھ منافع آتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بارہ سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہیگاڑیاں رجسٹرڈ نہیں کرسکے، تحریک انصاف کے اندر پانچ سے چھ گروپس بنے ہوئے ہیں، انہوں نے پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ دی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کومشکلات کا سامنا ہوگا، تحریک انصاف تقسیم کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا اپنا ہاس ان آرڈر نہیں، خیبرپختونخوا حکومت کو اپنے معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑجواب دیا اب کوئی جرت نہیں کرے گا، کلیئر کردوں اب اگرافغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو افغانستان کے اندر جا کر ماریں گے، آپریشن سندور ہو یا تندور کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں