طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانیوالی خاتون ٹیچر معطل

ننکانہ صاحب( نامہ نگار)طالب علم پر تشدد کے معاملے کا ڈپٹی کمشنر نے سختی سے نوٹس لے لیا، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شریف پورہ تحصیل سانگلہ ہل میں ٹیچر کی جانب سے طالب علم پر تشدد کا معاملہ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن نے خاتون ٹیچر کو معطل کر دیا خاتون ٹیچر کو بچے پر تشدد اور مس کنڈکٹ کے تحت معطل کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والی خاتون ٹیچر کو فوری سی ای او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم اختر را کا کہنا ہے کہ سکولوں میں مار نہیں پیار کی پالیسی اپنائی جائے اختیارات سے تجاوز اور بچوں پر تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں