ٹوکیو( مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان نے میڈیکل سائنس میں ایک انقلابی پیش رفت کرتے ہوئے ایسا مصنوعی خون تیار کر لیا ہے جو نہ صرف ہر بلڈ گروپ کے افراد کو لگایا جا سکتا ہے بلکہ یہ وائرس فری ہے اور اسے کمرے کے درجہ حرارت پر 2 سال تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔یہ نیا خون، جسے Haemoglobin Vesicles (HbVs) کا نام دیا گیا ہے، قدرتی خون کی طرح جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی ترسیل کرتا ہے، مگر ظاہری رنگت میں مختلف ہے، یہ جامنی رنگ کا ہوتا ہے۔HbVs دراصل نینو سائز جھلیوں (lipid membranes) میں بند کیے گئے مصنوعی سرخ خلیے ہوتے ہیں جن کا سائز صرف 250 نینو میٹر ہے۔ انہیں ختم شدہ خون (expired donated blood) سے حاصل شدہ ہیماگلوبن سے بنایا جاتا ہے، جو نہ صرف فضلہ کم کرتا ہے بلکہ اسے کارآمد بھی بناتا ہے۔ یونیورسل بلڈ گروپ: HbVs میں کوئی بلڈ گروپ مارکر نہیں ہوتے، اس لیے یہ کسی بھی بلڈ گروپ والے فرد کو لگایا جا سکتا ہے (A, B, AB, O) اس خون میں کسی قسم کے وائرس جیسے HIV یا ہیپاٹائٹس کا کوئی خطرہ نہیں،قدرتی خون صرف 42 دن چلتا ہے، جب کہ HbVs کو 2 سال تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ دور دراز علاقوں میں آسانی سے پہنچایا جا سکتا ہے جنگی علاقوں، آفات زدہ مقامات، موبائل ہسپتالوں میں انتہائی مفید،ابتدائی تجربات میں چوہوں کے خون کا 90% بدل کر بھی عام جسمانی افعال برقرار رکھے گئے۔انسانوں پر تجربات 2020 میں شروع ہوئے جن میں 10ml سے 400ml تک خوراک دی گئی، اور کوئی سنگین سائیڈ ایفیکٹس سامنے نہیں آئے۔ 2025تک تجربات میں وسعت، اور 2030 تک عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر تیاری کی توقع ہے۔




