طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ممبر پنجاب اسمبلی ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیا اللہ گوندل کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر THQہسپتال جڑانوالہ کا دورہ، ہیلتھ کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا،دورے کے دوران ہسپتال کی ایمرجنسی، مختلف وارڈز اور طبی شعبہ جات کا جائزہ لیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کر کے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی کے متعلق دریافت کیا۔بعد ازاں ہسپتال میں ‘ہیلتھ کونسل’ کا ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں ہسپتال کو درپیش درپیش مسائل، عملے کی حاضری اور مزید بہتری کے لیے درکار اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل نے واضح کی کہ ہسپتال کے تمام درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اعلی حکام اور اعلی فورمز کے سامنے موثر آواز اٹھائی جائے گی اور تمام درپیش چیلنجز کو جلد از جلد حل کیا جائے گا اور ڈاکٹروں کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایت ہے کہ عوام الناس کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام طبی و انتظامی عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے سرانجام دے تاکہ عام شہریوں کو علاج معالجے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں