طلاق لئے بغیر دوسری شادی کرنیوالی خاتون مقدمہ کی زد میں آگئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) طلاق لئے بغیر دوسری شادی رچانے والی خاتون سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گرین ویو کالونی کے رہائشی زمان عارف نے بتایا کہ وہ اوورسیز ہے اور اسکی شادی 20 جنوری 2023ء کو فیض آباد کی رہائشی عروج گل دختر شوکت علی کیساتھ ہوئی۔ شادی کے بعد وہ بیرون ملک چلا گیا تو بعدازاں معلوم ہوا ہے کہ اسکی اہلیہ عروج گل نے طلاق یا خلع لئے بغیر راولپنڈی کے وجاہت علی خان ولد نیاز علی خان کیساتھ 10اپریل 2026ء کو عباس میرج ہال میں شادی ہوئی ہے اور دوسری شادی کے وقت عروج اور اس کے والد شوکت علی کو بخوبی علم تھا کہ نکاح پر نکاح کروایا جا رہا ہے اور اس طرح خاتون نے نکاح پر نکاح کر کے حرام کاری کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر رضاآباد پولیس نے عروج گل’ اسکے والد شوکت علی اور دولہا وجاہت علی کیخلاف 494، 420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں