طلاق کے باوجود سنگل مدر نہیں’ ایشا دیول کی وضاحت

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے سابق شوہر بھرت تختانی سے علیحدگی کے بعد خود کو سنگل مدر کہے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے موجودہ تعلق اور بچوں کی مشترکہ پرورش سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔44 سالہ اداکارہ اور بھرت تختانی نے تقریبا 12 برس ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد 2024 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔ دونوں کی دو بیٹیاں، رادھیا اور میرایا ہیں۔ طلاق کے بعد متعدد افراد نے ایشا دیول کو سنگل مدر کہنا شروع کر دیا، تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اس تناظر میں نہیں دیکھتیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا دیول نے کہا کہ اگرچہ وہ اس وقت اکیلی ہیں، لیکن خود کو سنگل مدر نہیں سمجھتیں۔ ان کے مطابق وہ اور بھرت تختانی اپنی بیٹیوں کی پرورش کے معاملے میں آج بھی ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں اور والدین کی ذمے داریاں مشترکہ طور پر نبھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں