طلبہ کو واٹر ریسرچ پراجیکٹس میں تکنیکی معاونت دینے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز فیصل آباد نے یونیورسٹیز کے تحقیقی طالب علموں کو مختلف پراجیکٹس میں تکنیکی معاونت کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی آفیسر تجمل حسین لنگڑیال سے ڈائریکٹر رفاہ یونیور سٹی ڈاکٹر خلیل اور سابق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر نے ملاقات کی۔ انہوں نے لیب کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر طالب علموں کو معاونت فراہم کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں