جڑانوالہ(نامہ نگار) گورنمنٹ ایم سی پرائمر ی مڈل سکول میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں طلبا، اساتذہ، والدین اور علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں اے ای او ایجوکیشن محمد شاہد،رائیس ادارہ غلام سرور،سابق اقلیتی کونسلر شکیل بھٹی،جنرل سیکرٹری پریس کلب جڑانوالہ صابر گھمن،رانا شہیل، خاتون صحافی منبیہ منیر و دیگران نے شرکت کی تقریب کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر غلام سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلبا کو مزید محنت کی تلقین کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں طلبا کو محنت، دیانتداری اور مستقل مزاجی اپنانے کا پیغام دیا۔اور نظم و ضبط اور صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت اجاگر کی۔اس موقع پر سکول سٹاف سمیت دیگران بھی موجود تھے۔معززین نے ہیڈ ماسٹر غلام سرور اور استاتذہ کی ادارہ ھذا کیلئے خدمات کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔تقریب میں استاتذہ سالانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شلیڈز سے نوازا گیا تقریب کے اختتام پر طلبا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ بچے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔




