اسلام آباد(بیورو چیف)پاک افغان طورخم بارڈر آج انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھلنے کا امکان ہے۔سرحدی کشیدگی کے باعث تجارتی گزرگاہ 50 روز سے بند ہے،سرحدبند ہونیسیاطراف میں کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، امپورٹ،ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔کسٹم ذرائع کیمطابق پاکستان افغانستان کوسیمنٹ،ادویات،پھل اور سبزیاں برآمدکرتاہے، افغانستان سے کوئلہ، خشک اور تازہ پھل درآمد کی جاتی ہے۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈرسے افغانستان کیساتھ یومیہ اوسطا 85 کروڑ روپیدوطرفہ تجارت ہوتی ہے۔اس حوالے سیوہاں پھنسے ڈرائیورز کا کہنا ہے ہ کھانے، پینے کیلییکوئی بندوبست نہیں،خرچے کے پیسے بھی ختم ہوگئے ہیں،،سردموسم کے باعث بہت سے ڈرائیورز بیمار ہیں۔




