طوفانی بارشوں کا امکان

کشمور (نامہ نگار) مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، کشمور میں دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی،دریا کے کنارے پرموجود دیہات زیرآب آگئے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے طوفانی سپیل کے پیش نظر کشمور میں دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی،دریا کیکنارے پرموجود دیہات زیرآب آگئے،گڈو بیراج میں24گھنٹے کے دوران 13ہزار212 کیوسک پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج 13جولائی سے مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ مغربی ہوائوں کے باعث اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں 13جولائی سے 17جولائی تک مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ میں 15تا 17جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں