طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد سے کراچی جانیوالا مسافرطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ نجی ائیرلائن کا مسافر طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ سے ٹیک آف کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوا’ ٹیک آف کرنے کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارہ گرائونڈ کر دیا گیا۔ اس حادثے کے بعد کراچی اسلام آباد کی 2پروازیں پی اے 207، 208منسوخ کر دی گئیں۔ ائیرلائن انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ سے کراچی روانگی کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرایا۔ پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا۔ پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس اے 320طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، مزید معائنہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں