طیب گیلانی کی ڈویژنل سپورٹس آفیسر سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی کبڈی مبصر محمدطیب گیلانی نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد شاہ منظر فرید سے ان کے آفس میں ایک خصوصی ملاقات کی ۔ طیب گیلانی نے ان کو فیصل آباد میں ہونے والے کبڈی سیریز کے آٹھ میچز اور 2025-26کے کبڈی کیلنڈر کے متعلق بریفنگ دی ۔ دویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید نے طیب گیلانی کی کبڈی کے فروغ متعلق نیشنل وانٹر نیشنل سطح پر خدمات کو سراہا اوراپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر طیب گیلانی نے اپنی لکھی ہوئی کبڈی کی تاریخی کتاب ”فاتح عالم کبڈی ” اور کبڈی آفیشلز ریفریشر کورس کا سونیئر بھی ان کو پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں