عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی دوسری پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر سنچری بنا کر پاکستان کی جانب سے تیز ترین اور عالمی سطح پر مشترکہ طور پر تیسری تیز ترین سنچری کا اعزاز حاصل کیا۔زمبابوے کے خلاف پاکستان ویمنز ٹیم نے 237 رنز بنا کر ٹی 20 کی تاریخ کا اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بورڈ پر سجا دیا، پاکستان نے زمبابوے کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر اپنی سب سے بڑی جیت ریکارڈ کی۔فاطمہ ثنا 46 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی فاسٹ بالر بن گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں