فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے سابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد عادل عمر کو ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹرز فیصل آباد تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔ یاد رہے کہ عادل عمر نے بطور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فیصل آباد کی بیوٹیفکیشن منصوبہ پر عملدرآمد سمیت دیگر انتظامی امور کو احسن طریقہ سے انجام دیا، جس پر ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے موصوف کو ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹرز فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔




