عاصم حبیب سمراء کاFCCIکی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بننا نیک شگون ہے،رانا سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آبادالیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عاصم حبیب سمراء کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’سابق صدر چوہدری مقصود جٹ’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ حاجی انور’ چوہدری آصف حبیب و کورکمیٹی کے دیگر ارکان مبارکباد دینے پہنچے’ کورکمیٹی کے ارکان نے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر FCCI چوہدری عاصم حبیب سمراء کو پھولوں کی مالائیں اور گلدستے پیش کئے انہیں ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی’ اس موقع پر سابق صدر FCCI و فیصل آبادالیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا انعام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ایسوسی ایشن کیلئے باعث اطمینان ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہماری ایسوسی ایشن نمائندگی FCCI میں ہوئی ہے’ ہماری ایسوسی ایشن کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ FCCI کی صدارت کی ذمہ داریاں بھی ہمارے پاس رہی ہیں’ اس سال چوہدری عاصم حبیب سمراء جو ہماری ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں کا FCCI کی ایگزیکٹو باڈی کا حصہ ہونا نیک شگون ثابت ہو گا’ اس موقع پر نومنتخب ایگزیکٹو ممبرFCCI و صدر فیصل آبادالیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عاصم حبیب سمراء نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاںکو دیا اور کہا کہ مجھے ہے کہ میں فیصل آبادالیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کا حصہ ہوں اور یہاں سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے’ انہوں نے نیشنل گروپ کے قائدین میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجھے نیشنل گروپ کا ٹکٹ دیا اور آج میں اپنے دوستوں’ ووٹروں اور سپورٹروں کے تعاون سے FCCI کا ممبرمنتخب ہوا ہوں’ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ فیصل آباد کے تاجروں کے مسائل چیمبر کے پلیٹ فارم سے حل کرائوں اور تاجروں اور صنعت کاروں کی امیدوں پر پورا اتروں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں