عاقب’بابر پر ذمہ داری ڈالنے کی بجائے اپنا جائزہ لیں

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید قومی ٹیم کی کارکردگی کی ذمہ داری قبول کریں ، ہم تین سال سے برے فیصلے ہی دیکھ رہے ہیں ۔41 سالہ سابق کپتان نے کہا کہ عاقب جاوید سرفراز، بابر پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے، پہلے اپنا جائزہ لیں، کرکٹ بہتر نہیں کر سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں، پاکستان کی کپتانی کے لیے اس سے برا وقت نہیں ہو سکتا ، بابراعظم کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے، پاکستان کرکٹ اپنی دلچسپی کھورہی ہے ، حالات نہ سنبھلے تو فینز کودوبارہ کرکٹ کی طرف نہیں لاسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں