عالمی امن کیلئے پاکستان کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع تعلیم القران جامع مسجد بلال محمد علی پارک میں 19سالانہ عرس محدث اعظم پاکستان وشیخ الحدیث علامہ محمد الیاس ہزاروی اور جامع کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت منعقد ہوا۔جس کی صدارت پیر طریقت صاحبزاد ہ قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی نے کی،جبکہ مہمان خصوصی جگر گوشہ شیخ الحدیث صاحبزادہ فیاض احمد ہزاروی تھے، تقریبات سے خطابات کرتے ہوئے جگر گوشہ غزالی زماں صاحبزادہ حامد رضا کاظمی،پیر طریقت قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی،جگر گوشہ شیخ القرا سید مراتب علی شاہ،ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی،علامہ ڈاکٹر غلام محی الدین،مولانا علی حسنین ظفر چشتی،مولانا شہباز حسین چشتی مولانا اظہر مصطفی رضوی مولانا مدثر علی رضوی،مولانا سید عبدالحنان شاہ،محمد رضا رضوی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جامع رضویہ تعلیم القران بلال مسجد سے 22 علما اور حفاظ کرام کا فارغ التحصیل ہونا ادارے کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ جامع رضویہ تعلیم القران بلال مسجد میں 19سالانہ عرس محدث اعظم و شیخ الحدیث مولانا الیاس ہزاروی اور ادارے کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت منعقد ہوا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کے اندر تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جا رہی ہے بچوں کو حافظ قران،قاری قران،عالم دین بھی بنایا جا رہا ہے اور سب سے بڑھ کر اس ادارے کی امتیازی حیثیت یہ ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء اور حفاظ کرام عالم حافظ ہونے کے ساتھ ساتھ حضور کے سچے غلام بن کر اور حضور کی محبت دلوں میں لے کر نکلتے ہیں،اور معاشرے میں حضور کا پیار پھیلا رہے ہیں،علامہ اقبال کے اس شعر کا مصداق ہوتے ہیں گلی گلی کوچے کوچے یہ صدائیں دے رہے ہوتے ہیں”قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے”دہر میں اسم محمد سے اجالا کر دے”اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کریں اور خصوصا ان جوانوں کیلئے دعا کریں جو شب و روز ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور شہادتیں دے کر اس ملک کی حفاظت کر رہے ہیں اللہ تعالی نے پاکستان کو عزت بخشی ہے کہ آج پوری دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اورتمام عالم کی نظریں اب پاکستان پہ لگی ہیں کہ پاکستان عالمی امن کے لیے کیا کردار ادا کرتا ہے۔الحمدللہ امریکہ اور ایران میں ہونے والی جنگ کو روکنا یہ پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس پروگرام میں دور سے قریب سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی،بالخصوص علامہ فضل منان مردان،علامہ ابوشمس احمد علی رضوی،علامہ اصغر علی نوری امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ،میاں حماد حسین ایڈووکیٹ،پیر شاہد القادری فیصل آباد, صاحبزادہ عطا اللہ قادری رضوی، مولانا محب النبی ،محمد صابر رضوی،حافظ وقاص ازہر،محمد حسیب عتیق بٹ، ہارون توقیر خان،منے خاں و دیگران شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں