عالمی تجارت خطرے میں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی ٹریفک پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی۔میرین ٹریفک کے مطابق 24گھنٹوں میں 5کمرشل جہاز آبنائے ہرمز عبور کر پائے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول نہیں ہے۔دوسری جانب آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔برینٹ آئل اناسی ڈالر فی بیرل ہوگیا، امریکی خام تیل اور عرب امارات کا مربن چوہتر ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں